ایران ویانا میں ابتدائی جوہری مذاکرات کے لیے تیار 

  ایران ویانا میں ابتدائی جوہری مذاکرات کے لیے تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برسلز(آئی این پی) یورپی یونین  نے کہا ہے کہ  ایران بین الاقوامی جوہری معاہدے کے نئے ورژن پر تیزی سے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین کے ایک اعلی عہدیدار  نے کہا ہے کہ ایران ویانا میں ابتدائی جوہری مذاکرات کے لیے مثبت اشارے دیے ہیں۔ جون کے آخر میں معطل ہونے والے مذاکرات ستمبر کے آغاز میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ یورپی یونین کے ذمہ دار نمائندے شپانئراینریک مورا گزشتہ جمعرات کو تہران پہنچے تھے، وہاں انہوں نے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔
ایران تیار

مزید :

صفحہ اول -