اوورسیز پاکستانیوں کے لئے علیحدہ ویکسی نیشن سینٹرز بنائے جائیں: عنایت اللہ خان
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) صوبائی ومرکزی حکومتیں دیر لوئر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء کرئے، اورسیز پاکستانیوں کے لئے علیحدہ ویکسین سینٹر بنائے، مڈل ایسٹ کو دیگر ممالک سے جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات کا نوٹس لیا جائے، نوجوان سوشل میڈیا کے دور میں قرآن سے رشتہ جوڑے، یوتھ ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار ٹولے سے نجات حاصل کرئے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے وسابق سینئر وزیر خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام صوبہ گیر روڈ کارواں کے دوران تیمرگرہ سٹی، بلامبٹ حیاسئیری، ثمرباغ معیار، منڈا اور چکدرہ میں یوتھ کنونشنز اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل، صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ، ضلعی امیر جماعت اسلامی اعزازالملک افکاری، عمران الدین ایڈوکیٹ، ضلعی صدر یوسف علی خان، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد، سید مشر ف شاہ، سابق ایم پی اے سعید گل، سابق امید وار صوبا ئی اسمبلی شاد نواز خان، تحصیل صدور شاہ حسن، انجینئر ذاکر، انجینئر امتیاز، ملک حیات خان، اکرام الدین اور عبید تاجک نے بھی خطاب کیا، عنایت اللہ خان نے کہاکہ نوجوانوں کی تعداد معاشرے کے 65فیصد پر مشتمل ہیں جے آئی یوتھ نوجوانوں کو ان کا حق دلانے کے لئے یکجا کرئے گی اور یوتھ کی طاقت سے حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرینگے۔جے آئی یوتھ کا روڈ کارواں حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلانے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جاری رہے۔ انھوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کی حکومت نے دیر لوئر کے لئے جماعت اسلامی کے شروع کردہ میگا پراجیکٹس بلامبٹ ٹو کلپانی براول روڈ، تیمرگرہ میڈیکل کالج، شگو کس، کوٹو پاور پراجیکٹ، گرلز ڈگری کالج میدان، منڈا اور میدان گریڈ اسٹیشن پر کام کی رفتار کو سست کیا ہے جو ممبران اسمبلی کی نااہلی کا ثبوت ہیں پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی اول تو نئے منصوبے شروع نہ کرسکے اور جماعت اسلامی کے شروع کردہ منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء نہ کرکے ضلع کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی انھوں نے کہاکہ میدان کلپانی روڈ پر تعمیراتی کام غیر معیاری ہے جو لاکھوں کی آبادی کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، انھوں نے کہاکہ اورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں سالانہ مڈل ایسٹ سے 12ارب ڈالر زرمبادلہ ملک آرہا ہے جس میں اہم کردار اور حصہ دیر لوئراور دیر اپر کے عوام کا ہے لیکن یہی عوام پاکستان کی بجائے مڈل ایسٹ کو دیگر ممالک سے جارہے ہیں جو گرین پاسپورٹ کی بے توقیری کا زندہ ثبوت ہیں انھوں نے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کے مشکلات کو حل کیا جائے ان کے لئے علیحدہ ایکسن سینٹر بنائے جائے جن میں ان کو وہ ایکسین لگائے جائے جس کی ڈیمانڈ باہر کے ممالک کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ اورسیز پاکستانی وعدوں اور تبدیلی کی حقیقت جان چکے ہیں، انھوں نے کہاکہ نوجوان سوشل میڈیا کے دور میں قرآن سے رشتہ جوڑے کیونکہ حقیقی کامیابی اور فلاح قرآن میں مضمر ہے انھوں نے کہاکہ یوتھ بیدا ر رہے اور ووٹ کی طاقت سے ائندہ کے لئے کھوکھلے نعروں اور وعدہ پربرسراقتدار ٹولے سے نجات حال کرکے ملک میں اہل اور دیانتدار قیادت کو موقع دیں۔