ارسلان اسلام شیخ کا وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بننے پر ریلی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہلیان سکھر کا سابق مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو وزیر اعلی سندھ کا معاون خصوصی بننے کی خوشی میں ریلی، شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم، نیک خواہشات کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ایہلیان سکھر کے زیر اہتمام سابق مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو وزیر اعلی سندھ کا معاون خصوصی بننے کی خوشی میں میں شہریوں کی کثیر تعداد نے سماجی رہنماؤں اشفاق بھٹی، جام شبیر احمد، عمران گوڑیا، اسد قریشی و دیگر کی قیادت میں مبارکباد ریلی نکالی۔اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ارسلان اسلام شیخ کے وزیر اعلی سندھ کا معاون خصوصی بننے سے سکھر کے مسائل جلد حل ہونگے، اہلیان سکھر نے ارسلان اسلام شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔