7سے10محروم تک مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور شروع
خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت نے محرم الحرام میں 7محرم سے 10محرم تک مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا یہ تاکہ کرونا وائرس کی روک تھام کیساتھ ساتھ امن وامان کی صورتحال کو بھی برقرار رکھنے میں مدد مل سکے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ 8-9-10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات سونپے جارہے ہیں تاکہ محرم الحرام میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔محرم الحرام کے دوران امن وامان کیلئے پنجاب بھر میں 235زیزر بھجوائی جائیں گی جس میں ایلیٹ فورس بھی شامل ہوگی ضلعی پولیس کے سربراہان کی طرف سے پنجاب کانسٹیبلری کی نفری بھجوانے کی سفارشات کی گئی ہیں جس کے تحت خانیوال سمیت صوبہ بھر میں 235ریزروں کو بھجوایا جائے گا جن میں پنجاب کانسٹیبلری کی 170ریزروں کیساتھ ساتھ پنجاب بھر کے تربیتی سکولوں سے65ریزروں کو بجھوایا جائے گا جبکہ ان ریزروں کو بھجوانے کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
لاک ڈاؤن