لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی وکاروباری سرگرمیاں معطل رہیں
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن، سکھرشہر اور ضلع بھر میں تجارتی وکاروباری سرگرمیاں معطل،بازاروں اور مارکیٹوں میں ویرانی، انتظامیہ غائب،ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر اور اسکے یگرد نواح میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں شہر کے اہم کاروباری،تجارتی مراکز اور بازار جن میں گھنٹہ گھر،صرافہ بازار،کپڑامارکیٹ،نیم کی چاڑی،شاہی بازار،مارچ بازار،فریئر روڈ، ریس کورس روڈ،شکارپور روڈ،غریب آباد،و دیگر شامل ہیں مکمل طور پر بند رہے اور ان میں ویرانی چھائی رہی تاہم کچھ مراکز میں ایس اوپیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بھی جاری رہیں لیکن انتظامیہ یا پولیس لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے پانچویں روز بھی غائب رہی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آیا جبکہ اسی طرح ضلع کے دیگر شہروں روہڑی،پنوعاقل کندھرا،صالح پٹ میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں بند رہنے کیساتھ سڑکوں پر تریفک بھی کم دیکھائی دی۔