کراچی،کرونامثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد کمی
کراچی(این این آئی)محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج 3 فیصد کمی ہوئی ہے، اتوارکو کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 20.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 23.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔محکمہ صحت کے مطابق مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد کمی کے ساتھ کراچی تیسرے نمبر پر ہے، راولپنڈی 27.2 فیصد سے پہلے اور مظفرآباد 23.7 فیصد سے دوسرے نمبر پر ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں ایک ہزار 827 نئے کیسز سامنے آئے، ایک ہزار 288 مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 21 اموات ہوئیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 189 ہوگئی، صوبے بھر میں کووڈ کے 47 ہزار 508 مریض زیر علاج ہیں۔