منوڑا جز یرے پر تفریحی مقام، ضلع ملیر کو موٹر وے m9سے منسلک کیا جارہا ہے: مرتضی وہا ب

منوڑا جز یرے پر تفریحی مقام، ضلع ملیر کو موٹر وے m9سے منسلک کیا جارہا ہے: مرتضی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میری جنگ اختیارات کی نہیں شہر کی بحالی کیلئے ہے، ماضی کی بات نہیں کروں گا صرف مستقبل کا سوچ رہا ہوں مثبت چیزوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، انشاء اللہ بنیادی تبدیلی جلد آئے گی، منوڑا کے ساحل پر سندھ حکومت شہریوں کیلئے ایک زبردست تفریحی مقام بنا رہی ہے جس پر اگلے چھ ماہ میں کام مکمّل کر لیں گے، یہ بات انہوں نے اتوار کے روز منوڑا، سینڈزپٹ، گلبائی،وائے جنکشن اور ضلع کیماڑی کے دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی، سینڈزپٹ روڈ کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ روڈ پہلے تباہ حال تھا سندھ حکومت نے اسے ساحل سمندر پر آنے والے شہریوں کی سہولت کے لئے تعمیر کیا ہے جس کی تعمیر کے بعد ٹاور سے سینڈزپٹ آنے کیلئے بیس منٹ لگتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں رات کے وقت سفر میں اب کوئی مسئلہ نہیں، ماڑی پور روڈ کا تعمیراتی کام بھی 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مزید سہولت ملے گی۔قبل ازیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کیماڑی کے دورے میں گلبائی، وائے جنکشن کے مقام پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر کے ڈی اے حکام نے وائے جنکشن کے مقام پر پائی لائن بچھانے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی، منوڑا کے دورے کے موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ منوڑہ میں تفریحی جگہ کسی اونچی چٹان پر ہوگی جہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے جائینگے تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں،اس کے علاوہ یہاں سے شہری ساحل پر بھی جاسکیں گے جبکہ خصوصی افراد کیلئے ریمپ سمیت دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہونگی۔دریں اثناء ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ضلع ملیر میں ایک ترقیاتی پروجیکٹ بنا رہی ہے اس منصوبے کے ذریعہ ضلع ملیر کو موٹر وے M9 سے منسلک کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو بہترین سہولت میسر آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت جو سڑک تعمیر کی جارہی ہے اس کی لمبائی 8.8 کلومیٹر ہے اس منصوبے میں ایک پل بھی تعمیر کیا جائے گا جو ندی کے اوپر سے گزرے گا، منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع ملیر، ملیرکینٹ، ایئر پورٹ اور شارع فیصل کا سفر نہایت آسان ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں مکمل کرلیں گے۔
مرتضٰی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -