سعودی عرب سے رہا ہونے  والے 16قیدی پشاور، مہمند   دیر، چارسدہ، پہنچ گئے

سعودی عرب سے رہا ہونے  والے 16قیدی پشاور، مہمند   دیر، چارسدہ، پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن)سعودی عرب سے رہا ہونے والے 16قیدی پشاور، مہمند، دیر، چارسدہ، پہنچ گئے ہیں۔ گھروں میں پہنچنے کے بعد ان کے گھروں میں جشن کا سماں تھا۔ گزشتہ روز سعودی کی جیلوں سے 27قیدی رہا ہو ئے تھے۔ لاہور سے گزشتہ روز یہ قیدی پشاور پہنچ گئے رہائی پانے والوں میں 7قیدیوں کا تعلق مہمند سے، 1کا تعلق لوئردیر سے، 2کا تعلق سوات سے، ایک کا تعلق کرم سے، 2کا تعلق چارسدہ سے، 1کا تعلق ہنگو، ایک کا تعلق مردان، 1کا تعلق پشاور اور ایک کا تعلق ابیٹ آباد سے تھا۔ پشاور اور اپنے آبائی علاقے پہنچنے والوں میں حیات اللہ، زاہد خان، رحیم اللہ، عمران خان، غلام خان، محمد اسماعیل، عبید اللہ، ستراج خان، رحمت شاہ، شبیر شاہ، ارہب حسین، صفدر اللہ باچا، نہار احمد، اکرام اللہ شاہ، عزت خان، سید محمد، اور آصف رضا شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں میں 19افراد سرکاری اخراجات پر جبکہ 9افراد ذاتی سفر ی خرچ پاکستان پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ بیس جولائی کو بھی 63پاکستانی قید ی سعودی عرب سے رہا ہو کر پا کستان پہنچے تھے۔ جن میں سے بعض کاتعلق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تھا۔ ان میں سے بعض فیدی گزشتہ دس سالوں سے جبکہ بعض قیدی کئی سالوں سے معمولی معمولی جرائم میں گرفتار ہو ئے تھے۔ 
قیدی

مزید :

صفحہ آخر -