پنجاب کے مختلف شہروں میں 31اگست تک سمارٹ لاک ڈاﺅ ن نافذ، کون کو ن سے شہر شامل ہیں ؟ جانئے

 پنجاب کے مختلف شہروں میں 31اگست تک سمارٹ لاک ڈاﺅ ن نافذ، کون کو ن سے شہر شامل ...
 پنجاب کے مختلف شہروں میں 31اگست تک سمارٹ لاک ڈاﺅ ن نافذ، کون کو ن سے شہر شامل ہیں ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائر س کی چوتھی لہرکے دوران بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 31اگست تک سمارٹ لاک ڈاﺅ ن نافذ کردیا گیا۔
 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی اوسی ) کی سفارشات پر لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان ڈور ڈائننگ بند کر کے آوٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان شہروں میں شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ سنیما ہالز، مزارات اورجمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتے اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔