سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، بڑی مچھلیوں کو مبینہ طور پر تحفظ دینے پر سندھ ہائیکورٹ برہم
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سانحہ بلدیہ فیکٹر ی کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر پر برہم ہو گئی ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ اتنے بڑے کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے بچا لیا گیا ، رؤف صدیقی و دیگر کی بریت کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہ کی ، لگتا ہے آتشزدگی میں ملوث بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہوئے ان کی بریت چیلنج کیوں نہ کی گئی ،بریت کے خلاف اپیل نہیں دائر کرنی تھی تو ملزمان کے نام فہرست میں شامل کیوں کئے ؟،اپیل دائر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ اپیل کیوں دائر نہ کی جا سکی ۔