نور مقدم کیس، تھراپی ورکر کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مقدمے میں نئی دفعہ شامل

نور مقدم کیس، تھراپی ورکر کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مقدمے میں نئی دفعہ شامل
نور مقدم کیس، تھراپی ورکر کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مقدمے میں نئی دفعہ شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سفیر کی بیٹی نور مقد م کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، وفاقی پولیس نے امجد نامی تھراپی ورکر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے او ر بیان کے پیش نظر مقدمے میں ایک اور نئی دفعہ شامل کرلی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق امجد کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد نے اطلاع دی کہ ظاہر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، جس کے بعد میں اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ظاہر کے گھر پہنچا تھا مگر وہا ں پہنچنے پر ملزم ظاہر جعفرمجھ پر حملہ آور ہوا پہلے پستول سے کوشش کی اور جب گولی نہ چلی تو ملزم نے چھری سے وار کیا جو کہ میرے پیٹ میں لگی جس سے زخمی ہوگیا تھا۔