پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، سیزن 10 ٹورنامنٹ پر مشتمل ہوگا جس میں 266 میچز کھیلے جائیں گے ۔اس سیزن میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کو انڈر 16اور انڈر 19 ٹیمز سامنے لانے کی اجازت ہو گی ۔
نیشنل انڈر 19تین روزہ چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی 20اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ندیم خان کے مطابق اس اقدام سے مستقبل کے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا جب کہ معیاری کرکٹ سیزن منعقد کرانے کیلئے پرجوش ہیں ۔