اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا سے متاثرہ وکیل پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا سے متاثرہ وکیل پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا سے متاثرہ وکیل پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ کے کورٹ روم میں کورونا وائرس کے شکار وکیل کے پیش ہونے پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔
نجی ٹی و ی 92نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ زبیر جرال نامی کورونا سے متاثرہ وکیل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پیش ہوا۔ متاثرہ وکیل نے عدالت میں بتا یا کہ مجھے کورونا ہے لیکن اس کے باوجود میں پیش ہوا ہوں،جس پر جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہوئے جب آپ کورونا کا شکار تھے؟،آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔
بعدازاں عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل کوکمرہ عدالت سے باہر بھیج دیاا ور وکیل کی زیر استعمال کرسی بھی باہر نکلوادی۔کورٹ انتظامیہ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن کی عدالت میں انسداد کورونا سپرے کیا جائے گا۔