افغانستان میں طالبان کی فتوحات، لیکن تحریک طالبان دراصل  کن لوگوں پر مشتمل ہے؟ سیکیورٹی تجزیہ نگار ڈاکٹر نوید الٰہی  کھل کر بول پڑے

افغانستان میں طالبان کی فتوحات، لیکن تحریک طالبان دراصل  کن لوگوں پر مشتمل ...
افغانستان میں طالبان کی فتوحات، لیکن تحریک طالبان دراصل  کن لوگوں پر مشتمل ہے؟ سیکیورٹی تجزیہ نگار ڈاکٹر نوید الٰہی  کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان کی طرف سے ملک میں قبضے کا سلسلہ جاری ہے اور  اب اس سلسلے میں کالعدم  تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور  ولی محسود   کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے امریکی میڈیا  کو  دیئے گئے انٹرویو  میں کہا ہے کہ  افغان طالبان کی فتح  کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے کیسے مددگار ثابت ہو  گی اس کا فیصلہ وقت کرے گا لیکن دراصل ٹی ٹی پی کن لوگوں پر مشتمل ہے؟ اس پر سیکیورٹی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار  ڈاکٹر نوید الٰہی نے روشنی ڈالی ہے ۔ 

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ دہشتگرد نور ولی محسود نے کہا کہ افغان طالبان کی فتح خوش آئند ہے ، افغان طالبان ہمارے بھائی ہیں کیوں کہ ان کے ہمارے نظریات مشترک ہیں۔

صحافی ڈاکٹر نوید الٰہی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی تحریک یہ ہے کہ جب امریکہ نے القاعدہ کے خلاف افغانستان میں جنگ کا آغاز کیا تووہاں کے جنگجو بھاگ کر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آگئے ، انہوں نے یہاں کے بھٹکے لوگوں کو پیسے دے کر ان سے سپورٹ لی ، پھر ان لوگوں کو خیال آیا کہ ہم اپنی فورس بنائیں تو انہوں نے ٹی ٹی پی بنالی  ۔
ڈاکٹر نوید الٰہی کا کہنا تھاکہ کالعدم ٹی ٹی پی اب افغان طالبان کی جانب دیکھ رہی ہے کہ شائد وہاں سے کوئی مدد مل سکے ، حال ہی میں افغان طالبان کے رہنما امین الحق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا  کہ ٹی ٹی پی اگر یہ سوچتی ہے کہ افغان طالبان پاکستان میں کوئی دہشگردی کرے گا تو یہ ان کی حماقت ہے ۔ویڈیو دیکھئے