سانحہ رحیم یار خان میں ملوث ملزموں کا کیا ہوگا، حافظ طاہر اشرفی کھل کر بول پڑے

سانحہ رحیم یار خان میں ملوث ملزموں کا کیا ہوگا، حافظ طاہر اشرفی کھل کر بول ...
سانحہ رحیم یار خان میں ملوث ملزموں کا کیا ہوگا، حافظ طاہر اشرفی کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے رحیم یار خان واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے ، سانحہ رحیم یار خان میں ملوث ملزموں کو سخت سزا دی جائے گی ۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے ، انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، عوام سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی بھی فواہ پر کان نہ دھریں ، مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے محرم الحرام سے متعلق کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے علماءکرام سے مشاورت کی ہے ۔