عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت کے باوجود پاکستان کورونا ویکسین کے حصول میں کامیاب ہوگیا

عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت کے باوجود پاکستان کورونا ویکسین کے حصول ...
عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت کے باوجود پاکستان کورونا ویکسین کے حصول میں کامیاب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت کے باجود پاکستان کورونا ویکسین کے حصول میں کامیاب ہو گیا ، رواں ماہ پاکستان میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز پاکستان آئیں گی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں ماہ پاکستان آنے والی تین کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان نے خریدی ہیں ، چین سے پاکستان میں سائنو فارم ، کین سائنو ، سائینو ویک آئے گی ، ماہ کے اختتام پر فائزر کمپنی سے پاکستان میں کھیپ پہنچے گی جس میں ایک کروڑ تیس لاکھ ڈوز ہوں گی ۔
پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے ویکسین کی بھاری مقدار پہنچے گی، کوویکس سے پاکستان کو سائنو فارم ، آسٹرازینکا ، فائزر ملے گی ۔
پاکستان نے دو کروڑ 13لاکھ سے زائد ڈوز گزشتہ ماہ درآمد کی تھیں ، گزشتہ ماہ پاکستان نے ایک کروڑ 45 لاکھ ڈوز خریدی تھیں ، کوویکس نے گزشتہ ماہ 67 لاکھ 40ہزار ڈوز پاکستان کو دی تھیں ۔