پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا معاملہ ، فردوس عاشق معاملہ کہاں اٹھائیں گی ، میڈیا کو بتا دیا

پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا معاملہ ، فردوس عاشق معاملہ کہاں ...
پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا معاملہ ، فردوس عاشق معاملہ کہاں اٹھائیں گی ، میڈیا کو بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا معاملہ ہمارے گھر ہے ، اس پر گھرمیں ہی بات کریں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب میں پنجاب اسمبلی پہنچی تو اجلاس اور حلف برداری کی تقریب دونوں ختم ہو چکے تھے ، ایسی بات نہیں کہ مجھے ٹارگٹ کر کے روکاگیا، سپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے کہ داخلے کی اجازت دیں یا نہ دیں ، سپیکر ہوں یا ڈی آئی جی ہم سب نے اکٹھے چلنا ہے ، کسی وزیر کو علم نہیں تھا کہ میں آرہی ہوں ، حکومتی عہدیداروں نے کال کی اور کہا ہمیں کیوں نہیں بتایا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے کسی نے بھی آن بورڈ نہیں لیا تھا، تقریبات ختم ہو چکی تھیں ،گپ شپ تو گھر پر بھی لگا سکتے ہیں ، اسمبلی آنے سے پہلے مجھے کسی نے بھی آن بورڈ نہیں لیا تھا، حکومتی عہدیداروں نے کال کی اور کہا ہمیں کیوں نہیں بتایا، مجھے وزیر اعظم نے وفاق میں ذمہ داریاں تفویض کیں تو میں وہاں تھی ، پھر وزیر اعظم نے مجھے پنجاب میں لگایا تو میں یہاں تھی ، میرے استعفے پر ن لیگ کے حواریوں اور کنیزوں نے بغلیں بجائیں ، ن لیگ کو جان لینا چاہئے کہ آپ کی جان نہیں چھوٹے گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -