دولہا دلہن کی تصاویر لینے میں مگن فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں گِر پڑا
لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بسا اوقات شادی بیاہ کے مواقع کی دلچسپ اور انوکھی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کبھی دلہن تو کبھی دولہا موضوعِ بحث بنتا ہے لیکن اس بار ذرا کچھ مختلف ہوا۔آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔ویڈیو ایپیرینا سٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔