صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں ان سے رابطہ ضروری ہے: قونصل جنرل حسن افضل خان

صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں ان سے رابطہ ضروری ہے: قونصل جنرل حسن افضل خان
صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں ان سے رابطہ ضروری ہے: قونصل جنرل حسن افضل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تعینات ہونے والے نئے قونصل جنرل حسن افضل خان نے امارات میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی طرف سے دئیے گئے ایک عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں ان سے رابطہ اور خوشگوار تعلقات ضروری ہیں۔

قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں پریس قونصلر شازیہ سراج، ہیڈ آف چانسلری گیان چند، وائس قونصل سید مصور عباس، پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ جبکہ پاکستان جرنلسٹ فورم کی طرف سے صدر اشفاق احمد، سہیل خاور، خالد محمود گوندل، ارشد انجم، طاہر منیر طاہر، زمرد بونیری، جمیل خان سعدیہ عباسی، عاصمہ علی زین، اشفاق احمد اے آر وائی، شیخ محمد پرویز عارف شاہد، اعجاز گوندل، وحید عباس، بابر معید، احمد قریشی اور عبدالرحمان رضا کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ تعارفی ملاقات میں صحافیوں کی معاشرے کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی صحافیوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں تعلقات بحال رہیں گے۔ اس موقع پر قونصل جنرل حسن افضل خان نے ایکسپو 2020ءکی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پاکستانی پویلین کی تزئین و آرائش کا کام چل رہاہے جو اگست کے آخر تک مکمل ہوجائے گا جبکہ اوائل ستمبر میں پاکستانی صحافیوں کو ایکسپو سائٹ اور پاکستانی پویلین کا وزٹ کرایا جائے گا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ ایکسپو 2020ءمیں پاکستان بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کررہا ہے۔ چھ ماہ کے اس ایکسپو میں روزانہ نئے ایونٹ شامل کئے گئے ہیں جبکہ ایکسپو 2020ءدوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاہدے ہوں گے جس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔