روزانہ دو لاکھ 93 ہزار ویکسین لگا رہے ہیں ، وزیر بلدیات سندھ کا انکشاف
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے انکشاف کیا کہ سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ 93 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ صوبے میں بہت سارے ویکسین سینٹر بنائے ہیں ، ویکسی نیشن کیلئے کئی ادارے اور ایسوسی ایشنز ہمارا ساتھ دے رہی ہیں ، موبائل ہسپتال مختلف مقامات پر جا کر ویکسین لگا رہے ہیں ۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملے کو سلام پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر کہیں ویکسی نیشن کیلئے پیسے لینے کی اطلاع ملے تو فوری آگاہ کیا جائے ۔