ٹرین کے سفر کے لیے نئی شرط عائد کردی گئی
![ٹرین کے سفر کے لیے نئی شرط عائد کردی گئی](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2021-08-09/news-1628513964-2132.jpg)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ٹرین کے سفر کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے سفر کرسکیں گے۔ این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا اور متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ہدایات کی گئی ہے