گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کیلئے پیغام جاری کردیا، دل جیت لیے
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پاکستان کے ارشد ندیم کیلئے پیغام جاری کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیرج چوپڑا نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر ارشد ندیم بھی کوئی میڈل جیت جاتے کیونکہ اس سے ایشیا کا نام ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اور ارشد کی اولمپکس کی اختتامی تقریب سے پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں پاکستانی ایتھلیٹ نے انہیں مسکراہٹ کے ساتھ مبارکباد دی تھی۔ میں نے انہیں کہا کہ وہ قومی لباس میں اچھے لگ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میچ میں پاکستان کے ارشد ندیم 84.62 میٹر کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے تھے۔