طالبان کا 4 روز میں 6 صوبوں کے دارالحکومتوں پر قبضہ، اپنے کتنے قیدی چھڑا لیے؟ تعداد اتنی زیادہ کہ اشرف غنی بھی ہکا بکا رہ جائیں

طالبان کا 4 روز میں 6 صوبوں کے دارالحکومتوں پر قبضہ، اپنے کتنے قیدی چھڑا لیے؟ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان نے گزشتہ چار روز کے دوران فتح کیے گئے چھ صوبائی دارالحکومتوں میں قید 3500 جنگجو چھڑا لیے ۔

طالبان کے حامی صحافی طارق غزنیوال کے مطابق طالبان نے جمعہ سے پیر کے دوران تخار، نمروز، سرِپُل، جوزجان، سمنگان اور قندوز کے دارالحکومتوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس دوران طالبان نے ان چھ شہروں سے اپنے 3500 جنگجوؤں کو جیلوں سے آزاد کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی جانب سے ایسی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں قبضہ کیے گئے شہروں کی جیلوں سے اپنے ساتھیوں کو چھڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کسی بھی شہر پر قبضے کے بعد سب سے پہلے جیل کا رخ کرتے ہیں تاکہ اپنے ساتھیوں کو چھڑا کر انہیں اپنی صفوں میں شامل کیا جاسکے۔