وزیراعظم شکایت پورٹل نے ٹریفک وارڈنز کا بڑا مسئلہ حل کروادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے اندارج کے بعد ٹریفک وارڈنز کو گرمیوں کے موسم میں دوران ڈیوٹی ٹی شرٹ پہننے کی اجازت مل گئی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم وارڈنز کی جانب وزیراعظم پورٹل پر شکا یت کی گئی تھی کہ ٹریفک وارڈنز گرمی کے موسم میں تپتی ہوئی دھوپ میں سڑک پر ڈیوٹی کرتے ہی۔پولیس کے دیگر اہلکاروں کو گرمیوں میں ٹی شرٹ پہننے کی اجازت ہے جبکہ ہمیں یہ اجازت نہ دی گئی ہے۔وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد اعلی حکام کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کو بھی ٹی شرٹ پہننے کی اجازت دی گئی جس پر اب آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے بھی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق وارڈنز نیلےگرے رنگ کی شرٹ پہن سکیں گے جس کے ایک بازو پر پاکستان اور دوسرے بازو پر پنجاب پولیس کا جھنڈا بنا ہوگا جبکہ نام والا بیج شرٹ کے اوپر لگانا ہوگا۔