آسٹریا کے دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا
ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے لوگوں کے لیے پریشان کن خبر سامنے آگئی ہے اور کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 150 نئے انفیکشن ہوئے ہیں۔
ویانا ہیلتھ اتھارٹی اور سٹی آف ویانا کی میڈیکل کرائسز ٹیم کوویڈ 19 وائرس کے مطابق ویانامیں کیسز کی تعداد اتوار 8 اگست 2021 تک وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ویانا میں 144658 مثبت کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 140419 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد حیران کن طور پر بڑھ رہی ہے۔وائرس سے متعلقہ اموات کی تعداد بدستور 2368 ہے۔ آسٹرین وفاقی دارالحکومت میں فی الحال 1871 ایکٹو کیسز ہیں۔ موازنہ کے لیے گزشتہ ٹ ہفتہ کے دن اب بھی 1840 فعال مریض موجود تھے۔ چنانچہ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اتوار کو ہیلتھ ہاٹ لائن 1450 نے کورونا کیسزوں کی 2644 کالیں لی ہیں۔ آبادی کے لیے معلومات ایجنسی فار ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی (AGES) کے سروس نمبر 0800 555621 پر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔