سعودی عرب میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو چلتی گاڑی سے باہر پھینک دیا اور پھر۔ ۔ ۔
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک سفاک شخص نے شادی کے محض ایک ہفتے بعد اپنی دلہن کو بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ ہولناک واردات مکہ میں ہوئی جہاں ملزم اپنی بیوی کے ہمراہ گاڑی میں طائف روڈ پر سفر کر رہا تھا، راستے میں اس نے اپنی بیوی کو چلتی گاڑی سے باہر پھینک دیا اور پھرخود باہر نکل کر اس کا سر پتھر سے کچل ڈالااور اس کی لاش کو گاڑی سے روندتا ہوا وہاں سے فرار ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی اس سفاکانہ حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کا منشیات کے زیراثر ہونے یا کسی طرح کے سنگین ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 30کی دہائی میں ہے۔ مکہ پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔