قبر پر ملنے والی لڑکی سے نوجوان کی شادی ، روداد ایسی کہ دنیا حیران رہ گئی 

قبر پر ملنے والی لڑکی سے نوجوان کی شادی ، روداد ایسی کہ دنیا حیران رہ گئی 
قبر پر ملنے والی لڑکی سے نوجوان کی شادی ، روداد ایسی کہ دنیا حیران رہ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی زندگی میں پہلی ملاقات یادگار ہوتی ہے جو کہیں سکول و کالج میں یا آفس وغیرہ میں عموماً ہوتی ہے مگر میٹ نامی اس برطانوی شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ پہلی ملاقات کی حیران کن روداد سنا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق میں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل @sixthformpoetپر بتایا کہ وہ ہر ہفتے دو ہفتے بعد اپنے باپ کی قبر پر جایا کرتا تھا۔ اسے باپ کی قبر پر جاتے کئی سال گزر چکے تھے مگر اس نے اپنے باپ کی قبر کے ساتھ موجود ایک اجنبی شخص کی قبر پر نہ کبھی پھول دیکھے تھے اور نہ ہی اس کے کسی عزیز کو قبر پر آتے دیکھا تھا۔
برطانوی قصبے بیل کومب کے رہائشی میٹ نے بتایا کہ وہ اس بات پر بہت حیران ہوتا تھا۔ کتبے پر اس شخص کا نام اور عمر وغیرہ لکھی ہوئی تھی۔ وہ 37سال کا تھا جب اس کی کرسمس کے دن موت واقع ہوئی۔ بالآخر میٹ اتنا متجسس ہوا کہ اس نے اس آدمی کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنے کا فیصلہ کیا اور نتائج نے اسے حیران کن دیا۔ یہ اجنبی شخص دراصل ایک قاتل تھا۔ اس نے کرسمس کے دن اپنی بیوی اور والدین کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی تھی۔ 
رپورٹ کے مطابق میٹ کو اس اجنبی شخص کے بارے میں پڑھ کر بہت افسوس ہوا اور اس نے اس کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی اور والدین کی قبروں پر جا کر دعا کرنے کا فیصلہ کیا اور تلاش کرکے ان کی قبروں پر جا پہنچا۔ وہ وہاں دعا کر رہا تھا کہ پیچھے سے ایک لڑکی آئی اور اس سے پوچھنے لگی کہ وہ کون ہے اور اس کی آنٹی اور نانا نانی کی قبروں پر کیا کر رہا ہے؟ میٹ نے اسے تمام قصہ سنایا جس سے وہ بہت متاثر ہوئی۔ میٹ لکھتا ہے کہ میں نے اسے کھانے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی اور پھر ہماری ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔ 
دو سال بعد میں نے اسے شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی اور آج وہ میری بیوی ہے اور ہم ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -