آپ کیسا پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں؟ خفیہ ایجنسی نے ہیکرز سے بچنے کیلئے انتہائی مفید مشورہ دیدیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ انٹرنیٹ کا زمانہ ہے اور آپ کے آن لائن اکاﺅنٹس کے پاس ورڈز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اب خفیہ ایجنسی کے لوگوں نے پاس ورڈز کے حوالے سے لوگوں کو انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ لوگ اپنے اکاﺅنٹس کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ دی سن کے مطابق عام طور پر لوگ پاس ورڈ میں چھوٹے اور بڑے انگریزی حروف اور اعداد استعمال کرتے ہیںتاہم خفیہ ایجنسی کے لوگوں نے ایسے پاس ورڈز کو ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ کا پاس ورڈانتہائی سادہ ہونا چاہیے۔ بہترین پاس ورڈ وہ ہے جو تین بے ترتیب (Random) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دی نیشنل سائبر سکیورٹی سنٹر (این سی ایس سی)، گورنمنٹ کمیونی کیشنز ہیڈکوارٹرز کی طرف سے ایک بلاگ کی صورت میں لوگوں کو تین بے ترتیب الفاظ پر مبنی پاس ورڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے پاس ورڈ انتہائی مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ یاد رکھنا بھی آسان ہوتے ہیں۔ لوگ جتنے زیادہ پیچیدہ پاس ورڈز رکھتے ہیں، ان کا اندازہ لگانا ہیکرز کے لیے اتنا ہی زیادہ آسان ہوتا ہے، ایسے سافٹ ویئرز موجود ہیں جو ایسے پیچیدہ پاس ورڈز کا سراغ لگا لیتے ہیں تاہم تین سادہ مگر بے ترتیب الفاظ کا سراغ لگانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔