معروف اداکارہ’دلال عبدالعزیز‘ انتقال کرگئیں

معروف اداکارہ’دلال عبدالعزیز‘ انتقال کرگئیں
معروف اداکارہ’دلال عبدالعزیز‘ انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مصری اداکارہ دلال عبدالعزیز 100دن کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 61سالہ اداکارہ 1960ءمیں ایل شرقیہ گورنریٹ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ زقازیق یونیورسٹی کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں بیچلر کی طالبہ تھیں جہاں معروف ڈائریکٹر نور الدامرداش نے انہیں دیکھا اور شوبز انڈسٹری میں متعارف کرایا۔
رپورٹ کے مطابق 1998ءمیں اداکارہ نے ٹیلی ویژن ایوارڈز فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ اداکارہ کی فیملی کی طرف سے ایک فیس بک پوسٹ میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اداکارہ نے 1984ءمیں کامیڈین اور اداکار سمیر غنیم کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے شوہر سمیر غنیم بھی رواں سال مئی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر 84برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ 

مزید :

تفریح -