ٹوارزم کی ترقی میں ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کا کلیدی کردار ہے: ڈپٹی کنٹرولرڈی ٹی ایس

ٹوارزم کی ترقی میں ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کا کلیدی کردار ہے: ڈپٹی کنٹرولرڈی ٹی ایس
ٹوارزم کی ترقی میں ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کا کلیدی کردار ہے: ڈپٹی کنٹرولرڈی ٹی ایس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکریٹری ٹوارزم کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے حافظ غضنفر علی ڈپٹی کنٹرولرڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز (ڈی ٹی ایس) پنجاب نے فیلڈ کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کنٹرولر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ "اواری ہوٹل" لاہور کی انسپکشن کی، اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینجرقاسم جعفری نے ان کو ہوٹل کے تمام ڈیپارٹمنٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈپٹی کنٹرولر نے ہوٹل کے کچھ سیکشنزمیں سروسز کا معیار بہتر نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اورمعیارکو بہتر کرنے کے لئے 30 دن کا وقت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں دی جانے والی سہولیات کی بابت کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، پنجاب سے رجوع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہوٹل روم کا کرایہ سہولیات کے عین مطابق وصول کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایس نے بغیرلائسنس کام کرنے والے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنٹس اور ٹورآپریٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اوران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔