کشمیر پریمیئر لیگ، میر پور رائلز اور  اوورسیز واریئرز کے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

کشمیر پریمیئر لیگ، میر پور رائلز اور  اوورسیز واریئرز کے سنسنی خیز میچ کا ...
کشمیر پریمیئر لیگ، میر پور رائلز اور  اوورسیز واریئرز کے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپور رائلز نے  کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل ) میں پہلی فتح اپنے نام کرلی ہے۔
کے پی ایل کے چھٹے میچ میں میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔اووسیز واریئرز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے۔واریئر کی طرف کامران غلام 47 اور اعظم خان 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ میرپور رائلز کے سلمان ارشد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتری میرپور رائلز نے 18اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹ پر 146 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔میرپور رائلز کی طرف سے مختار احمد 45، شرجیل خان 35 اور کپتان شعیب ملک 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ اوورسیز واریئر کے محمد موسیٰ نے 3 وکٹ اپنے نام کیں۔

مزید :

کھیل -