دبئی جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

دبئی جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
دبئی جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی جانے والے مسافروں کیلئے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کورونا کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ اسی کے ساتھ سیالکوٹ ایئر پورٹ پاکستان کا پہلا ایئر پورٹ بن گیا ہے جس پر یہ سہولت موجود ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافروں کیلئے ریپڈ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیلئے کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کی فیس ساڑھے چھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ منیجر کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے بعد فلائی دبئی، ایئر عربیہ کی دبئی اور شارجہ کے لیے مسافروں کی بکنگ شروع ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کئے جانے والے کووڈ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر آنے والے پاکستانی مسافروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے قبل پاکستانی مسافر صرف ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے ساتھ ایئرعربیہ کے ذریعے شارجہ اور العین میں داخل ہو سکتے تھے۔ اب ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافر، جن میں پاکستانی مسافر بھی شامل ہیں، صرف ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ ہی خلیجی ریاست میں داخل ہو سکیں گے۔