ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں جانے والے جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ آصف علی زرداری بھی مسکرا دیں گے

ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں جانے والے جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ کا ایسا ...
ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں جانے والے جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ آصف علی زرداری بھی مسکرا دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو 73 کا متفقہ آئین دیا اور 90 ہزار فوجیوں کو دشمن کی قید سے چھڑوایا، آج کی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے لیے حالات بہت موافق ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن محمد مالک نے  عبد القادر بلوچ سے سوال کیا کہ کیا ان کی با اثر شخصیت سے ملاقات ہوئی؟جس پر انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ کبھی نہیں بولوں گا، میری کسی سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔سابق کورکمانڈر کوئٹہ جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک دفعہ ملاقات ہوئی اس کے بعد کبھی نہیں ہوئی، سوائے سابق کولیگ کے گیٹ ٹو گیدر کے کبھی کسی فورم میں شریک نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -