اٹلی میں خشک سالی، دریا کی تہہ سے دوسری جنگ عظیم کا تباہ کن ہتھیار برآمد

اٹلی میں خشک سالی، دریا کی تہہ سے دوسری جنگ عظیم کا تباہ کن ہتھیار برآمد
اٹلی میں خشک سالی، دریا کی تہہ سے دوسری جنگ عظیم کا تباہ کن ہتھیار برآمد
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ میں جاری بدترین گرمی کی لہر نے اٹلی میں ایک دریا کو خشک کردیا جس کے نتیجے میں اس کی تہہ سے ایک بم برآمد ہوا جو نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے سے دریا کی تہہ میں ہی موجود تھا۔ حکام نے کامیابی کے ساتھ اس بم کو ناکارہ بنادیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے خبر ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے لکھا ہے کہ دریا کی تہہ سے بم برآمد ہوا تو بم ایکسپرٹس موقع پر پہنچے اور انہوں نے کنٹرولڈ دھماکہ کرکے اسے ناکارہ بنادیا۔ اس بم کا وزن 450 کلوگرام تھا جو کہ منٹووا شہر کے قریب دریا سے برآمد ہوا تھا ۔

اطالوی فوج کا کہنا ہے کہ کنٹرولڈ دھماکہ کرنے کیلئے نہ صرف لوگوں کو علاقے سے نکال لیا گیا تھا بلکہ ایئر سپیس کو بھی بند کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ ریلوے ٹریک اور سڑک بھی بند کردی گئی تھی۔ 

دریائے پو اس وقت 70 سال کی بدترین قحط سالی کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث حکومت نے اس کے قریبی علاقوں میں گزشتہ ماہ ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ دریائے پو اٹلی کا سب سے لمبا دریا ہے جو اٹلی کے ایک تہائی کے قریب زرعی  رقبے کو سیراب کرتا ہے۔