آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کی مدد کو سراہا۔ آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف نے بل گیٹس کی کمیونٹی رہنماؤں کے ذریعے انسداد پولیو مہم کی کوریج میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -