بھارت نے پانچویں ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

بھارت نے پانچویں ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاڈر ہل (اے پی پی):بھارت نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 88 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-4 سے جیت لی، لاڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، شریاس آئیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے، دیپک ہودا 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ویسٹ انڈیز کے اوڈین سمتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شمرون ہٹمائر نے 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے روی بشنوئی نے چار جبکہ اگزر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا، اگزر پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈملنے پر خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمدہ کھیل پیش کرنا میرا ہدف ہے اسی طرح سے اچھی پرفارمنس دکھاؤنگا۔