انٹرنیشنل ہینڈ بال کھلاڑی عبدالرراق آرائیں کی برسی منائی گئی
حیدرآباد(اے پی پی):انٹرنیشنل ہینڈ بال کھلاڑی و سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عبدالرراق آرائیں کی برسی منائی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی اور آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز اور کھیلوں کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ عبدالرراق آرائیں نے کھیلوں کی دنیا میں نام کرنے کے ساتھ سندھ پولیس میں بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ ڈیوٹی انجام دی۔ مرحوم عبدالرراق آرائیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور انٹرنیشنل نیٹ امپائر عائشہ رزاق آرائیں کے والد تھے۔
