نک کرگیوس نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
واشنگٹن (اے پی پی):آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کر لی، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے جاپان کے یوشیہی تو نیشی اوکا کو شکست دی، اے ٹی پی کے زیر اہتمام واشنگٹن میں کھیلے گئے مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے جاپان کے یوشیہی تو نیشی اوکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ ان کے کیریئر کا ساتواں ٹائٹل ہے۔
