آئی ٹی برآمدات میں 30فیصد اضافہ کا امکان 

آئی ٹی برآمدات میں 30فیصد اضافہ کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور  (آئی این پی) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اگلے چند سالوں میں 30 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، ہم تربیت یافتہ انسانی وسائل، یونیورسٹیوں میں آئی سی ٹی منصوبوں کے لیے انفراسٹرکچر، ٹیکس مراعات کے لحاظ سے صنعت کو سپورٹ کریں اور  سی پیک  فریم ورک کے تحت آئی سی ٹی تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ یہ بات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کے  الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس (KICS) کے  ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے  بتائی۔  مالی سال-22 2021   کے دوران پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات میں 25.45 فیصداضافہ ہوا۔
 کی شرح نمو کے ساتھ 2.381 بلین ڈالر تک بڑھ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.898 بلین ڈالر کے مقابلے میں تھیں۔ 

مزید :

کامرس -