احترام محرم الحرام سراسرامن وسلامتی کامتقاضی،مولانا عبدالرؤف

 احترام محرم الحرام سراسرامن وسلامتی کامتقاضی،مولانا عبدالرؤف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)  تمام مکاتب فکر متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ ومعروف دینی راہنما،اسلامی سکالرمولاناعبدالرؤف ملک نے گڑھی شاہو میں شہادت حضرۃ سیدناحسین ؓ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امن وامان کے قیام پرزوردیتے ہوئے کہاکہ احترام محرم الحرام سراسرامن وسلامتی کامتقاضی ہے۔

 اوریہی ہمارے اسلاف واکابرین کاعمل رہاہے کہ کربلاکے میدان میں نواسہ رسولؐ حضرۃ سیدناحسینؓ اپنی قیمتی ومقدس جان اوراپنے قمبہ آل رسولؐ شہیدکراکرپوری دنیائے انسانیت کوامن کاپیغام دیااورحضرۃ سیدناحسین ؓکربلاکے میدان میں اپنے گھرانے سمیت فقیدالمثال قربانی دیکراپنے ناناحضرۃمحمدؐ کے دین کی لاج رکھ لی اسلام کیلئے سیدناحسینؓ کی بے مثال جدوجہدولازوال قربانی انتہائی ناقابل فراموش ہیں جسے رہتی دنیاتک یادرکھاجائے گاانہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرۃ سیدناحسین ؓ کے نقش قدم اورانکی تعلیمات پرعمل کیاجائے تودنیاوآخرت میں تمام ترکامیابی وکامرانی مل سکتی ہے کیونکہ حضرۃسیدناحسینؓکاعمل وکردارپوری دنیائے انسانیت کیلئے انتہائی مشعل رہ ہے۔تقریب سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔