فتنہ قادیانیت کا بھر پور تعاقب جاری رکھیں گے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور(سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی سیالکوٹ کے مبلغ سیالکوٹ مولانا فقیراللہ اختر کی قیادت میں مولانا حماد انذرقاسمی، مولانا مفتی محمدداؤود نفیس، قاری نذیراحمد گزشتہ روز مرکز ختم نبوت لاہور میں تشریف لائے اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما،مولانا عزیز الرحمن ثانی،نائب امیر پیرمیاں محمد رضوان نفیس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا فقیراللہ اختر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے۔،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت سے آگاہی دیناامت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضورا قدس ؐ کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی سیالکوٹ کے رہنماؤں نے 10ستمبر کو سیالکوٹ کے ایک بڑے گراؤنڈ میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی اور سیالکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔مولانا فقیراللہ اختر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر موئثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
علماء کا کہناتھاکہ قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قادیانی لابی ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
