فیروزوالہ:پولیس کے چھاپے، اعلیٰ کوالٹی منشیات برآمد،2ملزم گرفتار

فیروزوالہ:پولیس کے چھاپے، اعلیٰ کوالٹی منشیات برآمد،2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نامہ نگار) پولیس چوکی جیون پورہ کے انچارج مظہر حسین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کر لی ملزمان صنعتی ایریا میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلائی گئی اس ضمن میں پولیس چوکی جیون پورہ کے انچارج نے دیگر ملازمین کے ہمراہ صنعتی ایریا میں چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں طفیل اور غلام قادر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات قبضہ میں لے لی پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے منشیات پکڑنے پر پولیس چوکی انچارج جیون پورہ اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔ 

مزید :

علاقائی -