فیروزوالہ: جعلی کھاد تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، مالک فرار، 2افراد گرفتار
فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے ٹیم کے ہمراہ موٹر وے فیض پور کے قریب چھاپہ مار کر مختلف کمپنیوں کے لیبل لگا کر جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی فیکٹری مالک فرار، فور مین سمیت دو افراد گرفتار، ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کی تیار شدہ جعلی کھاد اور دیگر آلات قبضہ میں لے لیے فیکٹری کو سربمہر کر دیا گیا فیکٹری کے فور مین ندیم اور اس کے ساتھی شہزاد کو حراست میں لے لیا فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر واسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خاں کو اطلاع ملی کہ فیض پور کے قریب ایک فیکٹری میں خفیہ طور پر بڑی مقدار میں مختلف کمپنیوں، ڈی او پی، ڈی اے پی اور ایس ایس پی کے نام سے کھاد تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانے والی ہے اس ضمن میں انہوں نے ایریا آفیسر شعیب بخاری اور ایریا آفیسر آفتاب شیخ کے علاوہ دیگر ارکان کے ہمراہ انہوں نے فیکٹری میں چھاپہ مار کر تیار شدہ جعلی کھاد اور دیگر آلات قبضہ میں لے لیے تیار شدہ کھاد کے نمونے بھی حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بجھوا دئیے اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر نے بتایا کہ جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری کا مالک اکبر اور اس کے ساتھی عثمان، شاہد، شریف اور محمد عباس وغیرہ فرار ہو گئے جبکہ
