وحدت کالونی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور(کر ائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ نقشہ سٹاپ کے قریب پارک میں نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق توفی کی عمر 45سال کے قریب معلوم ہوتی ہے اور اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ۔
