لیگی رہنما نذیر چوہان اورپی ٹی آئی کے شبیر گجر میں صلح ہوگئی

لیگی رہنما نذیر چوہان اورپی ٹی آئی کے شبیر گجر میں صلح ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
    لاہور (آئی ا ین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان اور تحریک انصاف کے شبیر گجر کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر گلے شکوے دور کردیئے۔  تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن)کے رہنما نذیر چوہان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور ماڈل ٹاون کچہری میں لایا گیا، مدعی مقدمہ پی ٹی آئی کے رہنما شبیر گجر بھی عدالت پہنچے۔ احاطہ عدالت میں نذیر چوہان اور شبیر گجر آپس میں گلے ملے اور دونوں میں صلح ہوگئی۔ تحریک انصاف کے رہنما شبیر گجر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے لیے سیاسی دشمنیاں ختم ہوں، اللہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔ شبیر گجر نے عدالت میں پیش ہوکر بھی ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف مصطفی کے روبرو بیان دیا کہ ہمیں نذیرچوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی اور انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
 صلح

مزید :

صفحہ آخر -