ارشد ندیم نے کامیابی قوم کے نام کر دی، سپورٹس بورڈ کا 50لاکھ روپے انعام کااعلان
برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشدندیم نے اپنی کامیابی قوم کے نام کردی۔ برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے سب سے لمبی نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے بتایا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے یہ کامیابی دلوائی۔ انھوں نے پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ لوگوں نے رات دیر تک جاگ کر دعائیں کی ہیں۔ ارشد ندیم نے کہا کہ 14 اگست کی وجہ سے یہ میڈل قوم کے نام کرتا ہوں۔ ریکارڈ سے متعلق انھوں نے کہا کہ انجری کے باوجود اچھی پرفارمنس دی۔ ڈاکٹرز نے بہت ساتھ دیا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے سہولیات کی بدولت یہ کامیابی ملی۔ عمران خان نے ارشد ندیم کو انجری پرقابو پانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جتنے پر مبارک باد دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ارشد ندیم کو نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی جیولن تھرو پھینکنے کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان نے ارشد ندیم کی جیولن تھرو پھینکنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت دیا گیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان نے بتایا کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لیجایا جائے گا۔ پاک فوج نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبار ک باد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شاباش ارشد ندیم، پاکستان کو قابل فخر بنادیا۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشد ندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔انہوں نے 10 لاکھ روپے انعام دینیکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گیپاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چمپئن۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشدندیم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی سیکامن ویلتھ گیمز میں نئی تاریخ رقم کی اور نیا ریکارڈ قائم کیا۔ارشد ندیم قوم کے فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے
ارشد ندیم
