24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا ملزم حمزہ لندن میں  مزے کر رہا ہے،اسد عمر 

24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا ملزم حمزہ لندن میں  مزے کر رہا ہے،اسد عمر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا ملزم حمزہ شہباز لندن میں مزے کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ایف آئی اے بلا کر سوال جواب کر رہی ہے۔اسد عمرنے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ ارشد ندیم نے 14 اگست سے ایک ہفتہ پہلے ہی کامن ویلتھ گیمز میں جاولین میں گولڈ میڈل جیت کر جشنِ آزادی کا تحفہ قوم کو دے دیا. چھا گیا چیتا۔
اسد عمر