شیطانی قوتوں کے ارادوں کو مٹی میں ملانے کیلئے جذبہ حسینی زندہ ہے اور رہے گا، نیئر حسین بخاری 

    شیطانی قوتوں کے ارادوں کو مٹی میں ملانے کیلئے جذبہ حسینی زندہ ہے اور رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ شیطانی قوتوں کے ارادوں کو مٹی میں ملانے کیلئے جذبہ حسینی  زندہ ہے اور رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کائنات کی سب سے بڑی قربانی امام حسین ؑکی قربانی ہے۔انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول ؐ اور انکے رفقا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہ  محرم میں حوصلے اور جدوجہد کی تاریخ کا بے مثال باب رقم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حق کی خاطر باطل سے ٹکرا کر شہادتوں کی تاریخ رقم کرنا پیغام کربلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امام عالی مقام کی شہادت رہتی دنیا تک باطل قوتوں کے خلاف مثال رہیگی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ امام عالی مقام ع اپنے اعلی ترین  کردار کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے امر، اسی لئے آج بھی دلوں پر حکومت حسین ؑکی اور جہاں جہاں ظلم وہاں وہاں کربلا ہے۔انہوں نے کہاکہ تبلیغ اور اسلام کو بچانے کے لئے حضرت زینب کا کردار بہت اہم رہا۔ انہوں نے کہاکہ مجسم محسن انسانیت امام حسین ء  کے فلفسفہ اور فکر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
نیئر حسین بخاری