استعفوں کی سیاست، کیا شاہ محمود کی صاحبزادی اسمبلی جائیں گی؟، گیلانی
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صاجزادی الیکشن لڑ رہی ہیں میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے از خود نوٹس دے کر نااہل کردیا گیا ملک میں آ ئیں ن وقانون کی حکمرانی ہونی چاہیے معاہدے ریاست کے مابین ہوتے ہیں جن کو پورے کرنا بھی ریاست کا کام ہے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہئیے ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمہ میں ہم عدالت (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
میں پیش ہوتے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممتاز آ باد میں نویں محرم الحرام الحرام کے سلسلہ میں ماتمی جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر نے کہا کے آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کردیں شاہ محمود خود اسمبلی نہیں جاتے کیا انکی صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی،میں حیران ہوں کے وہ الیکشن لڑ رہی ہیں،، عمران خان کے دور میں نواز شریف زرداری سمیت بہت سے سیاسی رہنما جیل میں تھے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان پر اس وقت ضمنی الیکشن کا پریشر ہے کمشنر ملتان نے اسی لیے چھٹی کی درخواست دی، الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہئیے۔
