شہداء کربلا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی، مخدوم زین قریشی
ملتان(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ؓ حضرت امام حسین کا پیغام کسی ایک فقہ و مذہب کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے تھا شہدائے کربلا نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے جو قربانیاں دیں انہیں تاقیامت یاد رکھا جائے گا اور آج بھی ہم موجودہ دور میں حق وسچ کے ساتھ کھڑے ہیں دعا ہے کہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
حسینیہ کانفرنس تاقیامت جاری و ساری رہے کیونکہ حسینیہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کی زندہ مثال ہے سابق صوبائی وزیر معین ریاض قریشی نے کہا کہ امت مسلمہ کو آج جن مشکلات و مصائب کا سامنا ہے اس سے نجات کا زریعہ اسوہ شبیری ہے رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے وقت کے یذید کے سامنے کلمہ حق بلند کیا سرائیکی وسیب کے سب رنگ بھی وقت کے ہر یذید کے خلاف برسرپیکار ہیں جس قوم کے پاس فکر حسین ؓ ہو وہ قوم کبھی بھی جنگ نہیں ہار سکتی ممتاز دانشور معلمہ زہرا زیدی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات پوری امت کے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں اور آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ امت مسلمہ اسوہ شبیری کو حقیقی معنوں میں اپنائے تو طاغوتی قوتوں کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے خطیب اہلسنت مفتی غلام مصطفی رضوی نے کہ اہلیبیت ؓ کا عظیم مقام ہے جن کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے شہدائے کربلا کی تعلیمات ہم سب کے لئے نجات کا زریعہ ہیں تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں ملتان اولیا اللہ کی دھرتی ہے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی شیعہ سنی بھائی مل کر شہدائے کربلا کا غم مناتے ہیں جو آپس میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کی زندہ مثال ہے ممتاز دانشور سید زاہد حسین گردیزی، سبطین لودھی، شفقت خان لنگاہ، زین بلوچ، علامہ سلیم حیدر(اسلام آباد)،پیر عظمت سلطان (اسلام آباد) ڈاکٹر اکمل مدنی، سبطین رضا لودھی، علامہ وسیم عباس معصومی (قم) حماد اہلیبیت نیاز گل ناصر، مولانا عبد الحنان حیدری، آغا محمد علی رضوی،صاجزادہ محمد لبیب ربانی نے خطاب جبکہ قمر ہاشمی، احمد حسینی، نوید ہاشمی، ثوبیہ ملک، فہیم ساجد،شوکت سعیدی، افتخار مغل، قمر ہاشمی، ملک منظور اعوان،ساجد ملتانی، عامر قادری، قیصر بھٹی، غلام مصطفی قریشی پپو بھائی، مختیار علی مختیارنے نذرانہ عقیدت پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ثقافت پاکستان کے زیراہتمام رضاہال کچہری روڈ ملتان میں 44ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا حسینیہ کانفرنس سے ممتاز دانشور ڈاکٹر غضنفر مہد ی، مسلم لیگ ق کی صوبائی صدر شعبہ خواتین نبیلہ رشید نے آن لائن خطاب بھی کیا جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض شفقت خان لنگاہ نے سر انجام دیئے دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجاد ہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی،امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی جبکہ تقریب میں شاہد محمود انصاری، نعیم اقبال نعیم، محمد عبد اللہ رحمانی، علی بلوچ، حافظ ظفر قریشی، خواجہ حبیب، ملک محبوب، محمد علیم، عمران ممتاز، ملک ریاض میتلا، میر کامران مگسی،اکرم نوری، زاہد عنبر سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی حسینیہ کانفرنس میں پروفیسر طارق شاہ قادری نے قراردادیں پیش کیں کہ حسینیہ کانفرنس کا مقصد اپنا عقیدہ چھوڑو نہ اور کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہ اور کسی قسم کی دل آزاری نہ ہو، سوشل میڈیا پر اصحاب رسول،صحابہ کرام ،اہلیبیت اور مذہبی بحث اور دل آزاری کے موضوع پر سخت مانیٹرنگ کی جائے، مذہبی انتہا پسندی کے رحجانات کی بیخ کنی کی جائے، مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے، امن کمیٹیوں کے ناموں کو تبدیل کرکے محرم الحرام کمیٹیوں کے نام سے منسوب کیاجائے، حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور کرکٹ بورڈ اس امر کو یقینی بنائے کہ محرم الحرام کے ایام میں تفریح اور دیگر سرگرمیوں سے اجتناب کیاجائے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اور اسلامی کیلنڈ ر کے مطابق پروٹوکول انٹرنیشنل شخصیات کا ترتیب دیا جائے،محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر بند کی جائے جس پر حسینیہ کانفرنس میں شریک تمام شرکا نے اپنے ہاتھ کھڑے کر قرار دادوں کی منظوری دی اور اتحاد، اخوت، امن، بھائی چارے کا ا ظہار کیا۔ملتان۔ انجمن ثقافت پاکستان کے زیراہتمام رضاہال ملتان میں 44ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس سے اراکین صوبائی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی،معین ریاض قریشی، محمد ندیم قریشی، زہرا زیدی (لندن)، مفتی غلام مصطفی رضوی، خاور شفقت بھٹہ، سبطین لودھی، شفقت خان لنگاہ، محمد لبیب ربانی، زین بلوچ، علامہ سلیم حیدر، پیر عظمت سلطان، علامہ وسیم معصومی، ڈ اکٹر اکمل مدنی، پروفیسر طارق شاہ قادری، نیازگل ناصر، مولانا عبد الحنان حیدری، آغا محمد علی رضوی، محمد لبیب ربانی، شاہد محمود انصاری خطاب جبکہ قمر ہاشمی، احمد حسینی، نوید ہاشمی، ثوبیہ ملک، فہیم ساجد،شوکت سعیدی، افتخار مغل ملک منظور اعوان،ساجد ملتانی، عامر قادری، قیصر بھٹی، غلام مصطفی قریشی پپو بھائی، مختیار علی مختیارنذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
